حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر آیت اللہ جوادی آملی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله وانا الیه راجعون
عالم مجاہد، علوم عقلی اور نقلی کے ماہر حوزہ علمیہ کے نامور استاد آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، مرحوم کے شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل اجر عظیم کے لئے خدا کے حضور دعاگو ہوں۔
جوادی آملی
۲ جنوری ۲۰۲۱ء